صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

173
صدر مملکت

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نےکہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،نئے صدر کی قیادت میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ عرب امارات آپ کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا۔