پرعزم اقوام اپنے آپ کو ہم عصر تہذیبوں سے مربوط رکھتی ہیں، خاتون اول محمودہ ممنون حسین

133
APP09-27 ISLAMABAD: November 27 – First Lady Mrs. Mahmooda Mamnoon Hussain addressing the gathering during the Annual Charity Bazaar organized by Pakistan Foreign Office Women’s Association. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) خاتون اول محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ پرعزم اقوام خود کو ہم عصر تہذیبوں سے مربوط رکھتی ہیں اور مثبت عمل سے سیکھتی اور معاشروں کی بہتری کیلئے اس پر عمل درآمد کرتی ہیں۔ وہ اتوار کو یہاں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیریٹی بازار سے خطاب کر رہی تھیں جس کا انعقاد دفتر خارجہ میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف غیر رسمی سفارتکاری کو فروغ دیتی ہیں بلکہ اس سے مختلف اقوام کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی بھی پیدا ہوتی ہے۔