اقوام متحدہ کا یمن سے قاہرہ کے لیے پہلی تجارتی پرواز کا خیر مقدم

اقوام متحدہ۔ 2جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ایئرپورٹ سے قاہرہ کے لیے پہلی تجارتی پرواز کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کے لیے طے شدہ شرائط کے تحت کام کرنے والی ساتویں پرواز تھی جس کے ذریعے صنعا، عمان اور قاہرہ …

اقوام متحدہ۔ 2جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ایئرپورٹ سے قاہرہ کے لیے پہلی تجارتی پرواز کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی کے لیے طے شدہ شرائط کے تحت کام کرنے والی ساتویں پرواز تھی جس کے ذریعے صنعا، عمان اور قاہرہ کے درمیان اب تک کل 2ہزار495 یمنی سفر کر چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس اہم کامیابی اور تعاون پر مصر اور یمن کی حکومتوں کے تعمیری کردار پرشکریہ اداکیاہے۔ ترجمان نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی کے دورانانسانی ہمدردی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم وہاں پرانسانی ضروریات بہت زیادہ ہیں اور رواں سال کے دوران 19ملین سے زیادہ افراد متاثر ہو سکتے ہیں جن میں ایک لاکھ 60ہزار افراد کوبھوک اور افلاس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تنازعات کے دوران اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امدادی اداروں کو رواں سال ملک بھر میں 17.3ملین افراد کی مدد کے لیے 4.28بلین امریکی ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ تاحال 26فیصد فنڈز فراہم کیے گئے ہیں فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بنیادی پروگرام خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں