چیئرمین سینیٹ کا قلعہ سیف اللہ میں وین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

104
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اخترزئی کے مقام پر مسافر وین کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے مسافر وین کے حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں مسافروین کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔