صدر ڈاکٹر عارف علوی کا قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومین کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔صدرمملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔صدر مملکت نے قلعہ سیف اللہ حادثے کے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

صدر مملکت نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔صدر مملکت نے آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے