بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی 2022 ء میں 2.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں ماہ مئی 2022 ء میں 2.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔سٹیٹ بینک کی طرف جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ سال جون 2020ء میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر25.4فیصد اور سال بسال …

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں ماہ مئی 2022 ء میں 2.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔سٹیٹ بینک کی طرف جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ سال جون 2020ء میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔

نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر25.4فیصد اور سال بسال بنیاد پر6.9فیصد کمی ہوئی، جس سے بڑی حد تک عید کے بعد معمول کے مطابق موسمی کمی اور اس کی طویل چھٹیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

مالی سال22ء کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلات زر 6.3 فیصد (سال بسال) نمو کے ساتھ مجموعی طور پر28.4ارب ڈالر رہیں۔مئی 2022ء میں ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (542ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (435ملین ڈالر)، برطانیہ (354ملین ڈالر) اور امریکہ (233ملین ڈالر) شامل ہیں۔

مزید خبریں