سی پیک کے روٹ پر 9 سپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے جن پر چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کارخانے لگانے کی سہولت دی جائے گی ، وزیر خزانہ

68
سی پیک کے روٹ پر 9 سپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے جن پر چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کارخانے لگانے کی سہولت دی جائے گی ، وزیر خزانہ

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):سی پیک کے روٹ پر 9 سپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے جن پر چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کارخانے لگانے کی سہولت دی جائے گی ۔

جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکومت نے ایک بھی نیا سپیشل اکنامک زون نہیں بنایا۔ 2018ء تک سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کا بہت سا کام مکمل کیا جا چکا تھا اور اب اس کو معیشت کے لئے بروئے کار لانا ضروری ہے۔

چین کی حکومت کے ساتھ یہ طے پایا تھا کہ سی پیک کے روٹ پر 9 سپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے جن پر چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کارخانے لگانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تاہم گزشتہ حکومت نے اس کام کی رفتار میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں اور ابھی تک ایک بھی سپیشل اکنامک زون فعال نہیں ہو سکا۔