کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 28.88 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):ملک سے کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.88 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2022 کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی …

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):ملک سے کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.88 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2022 کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.88 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 929.96 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل 2022 میں کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو152.26 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجومارچ میں 169.87 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 116.90 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں کیمیکل وفارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.147 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مزید خبریں