ورلڈ بینک ‏صوبہ سندھ میں سروس کی فراہمی اور اداری جاتی اصلاحات میں اہم شراکت دار ہے، کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن

134

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک ‏صوبہ سندھ میں سروس کی فراہمی اور اداری جاتی اصلاحات میں اہم شراکت دار ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏اگرچہ سروس ابھی تک اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے، تاہم آئندہ پانچ ماہ کے دوران باقی ماندہ 180 ایمبولینسز کی شمولیت کے بعد ہنگامی مدد فراہم کرنے کی صلاحیت اور مزید علاقوں تک رسائی کے حوالے سے نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا ‏ کہ لائیو ہونے کے بعد پہلے 48 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کراچی سے 8500 کالیں موصول ہوئیں ان میں سے 339 سنجیدہ نوعیت کے خطرات کے بارے میں تھیں جن پر موزوں طریقے سے ہنگامی مدد فراہم کی گئی۔