پاکستان میں جرمنی کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میںجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں اضافہ

39
Investment Board
Investment Board

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان میں جرمنی کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میںجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سےمئی 2022 تک کی مدت میں پاکستان میں جرمنی کی برا ہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 76 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 63.79 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں جرمنی کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 46.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں جرمنی کی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم منفی 2.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں منفی 8 لاکھ ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کامجموعی حجم1.570 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.663 ارب ڈالرتھا۔