ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 36 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.7 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں ملک میں 399866 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں …

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):ملک میں ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.7 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں ملک میں 399866 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.7 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 292572 یونٹس ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، مارچ میں ملک میں 49133 یونٹس ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 38.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 35418 یونٹس ائیرکنڈیشنرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

 

مزید خبریں