ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیون کی ترسیلات زرمیں 29 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.091 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال …

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.091 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.3 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 844.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،مئی میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 97.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 136.4 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 92 ملین ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

مزید خبریں