28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کیلی ٹی کلیمینٹس نےجمعرات کو یہاں ملاقات کی اور افغان مہاجرین کی صورتحال اور پاکستان اور یو این ایچ سی آر کے درمیان دیرینہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خارجہ نے افغان پناہ گزینوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ افغانستان کے شہریوں کو انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے مستقل شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ابھرنے والی نئی انسانی صورتحال سے لاکھوں افغانوں کی ضروریات سے عالمی توجہ کو ہٹانا نہیں چاہیے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے پاکستان میں لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال میں یو این ایچ سی آر کی طرف سے برسوں سے جاری امداد کو سراہا۔ انہوں نے مہاجرین کی پائیدار واپسی اور میزبان کمیونٹیز کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے مناسب، باقاعدہ اور مستقل مالی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر نے گزشتہ کئی دہائیوں میں لاکھوں افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور یو این ایچ سی آر نے افغان مہاجرین کو ضروری امداد کی فراہمی اور ان کی اچھی، محفوظ اور باوقار وطن واپسی کے لیے پائیدار حل کے نفاذ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=312867

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں