مستحکم معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری توجہ سیاست کی بجائے معیشت کو مضبوط بنانے پر ہے،احسن اقبال

88

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صرف اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کا آلہ استعمال کر رہی ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہماری توجہ سیاست کی بجائے معیشت کو مضبوط بنانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب معیشت مستحکم ہو جائے گی تو ملک کا سیاسی نظام بھی بہتر ہو گا۔