وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات، حلقوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

123

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف ارکان قومی اسمبلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اوراپنے اپنے حلقوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی فقیر احمد، عائشہ رجب علی، شگفتہ جمانی اور سہیل خان شامل ہیں۔