کراچی۔23جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےتخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ان کی والدہ ماجدہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ان کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں شازیہ عطا مری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کابچھڑنا بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور ان کےساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔