چین ، پاکستانی سفیر سے چینی ماحولیاتی تنظیم سی بی سی جی ڈی ایف کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، تنظیم کے جاری منصوبوں بارے آگاہ کیا

چین میں پاکستانی سفیر نے سیچوان ایگریکلچر ایکسپو میں پاکستان نیشنل پویلین کا افتتاح کر دیا

بیجنگ۔23جون (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے چینی ماحولیاتی تنظیم ’’چائنا بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن اینڈ گرین ڈویلپمنٹ فائونڈیشن‘‘(سی بی سی جی ڈی ایف)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر زہائو جن فنگ نےسفارتخانے میں ملاقات کی اور ادارے کی فعالیت بارے سفیر کو آگاہ کرتےہوئے انہیں تنظیم کے جاری منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے زراعت کی ترقی، صحرائی زمین کو دوبارہ سرسبز بنانے ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ،کیڑوں پر قابو پانے اور ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے پاکستان کی مضبوط کوششوں کا اعتراف کیا ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیےپاکستان حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان زراعت کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام اورزراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے سی بی سی جی ڈی ایف کی مدد اور ٹھوس منصوبے کی تجاویز حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔