وزیر مملکت بلیغ الرحمن کا سینیٹر راجہ ظفر الحق کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

142
Governor Punjab
Governor Punjab

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔