اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 71.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 56.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مئی 2022 میں سویڈن سے ترسیلات زرکاحجم 6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اپریل میں 7.7 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 5.7 ملین ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طورپر6.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔