پاکستان کا بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ٹوئٹر ہینڈلز تک بھارت میں رسائی کو روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار

64

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ٹوئٹر ہینڈلز تک بھارت میں رسائی کو روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے ایران، ترکی اور مصر میں پاکستانی سفارتخانوں اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے ٹویٹر ہینڈلز تک رسائی روک دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ان بہت سے دیگرکے علاوہ ہیں جن تک رسائی بند کردی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت میں آواز اور معلومات تک رسائی کے لیے جگہ کا کم ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قابل اطلاق بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے۔

ترجمان نے ٹویٹر پر زور دیا کہ وہ اپنے اکائونٹس تک فوری رسائی بحال کرے اور تقریر اور اظہار کی جمہوری آزادیوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔