پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ، بنگلہ دیش کوبرآمدات میں 45 فیصد، درآمدات میں 12.58 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات میں 45 فیصد اوربنگلہ دیش سے درآمدات میں 12.58 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل …

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات میں 45 فیصد اوربنگلہ دیش سے درآمدات میں 12.58 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2022 تک کی مدت میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 720.85 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو497.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، اپریل میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 58.93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 89.80 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 71.91 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو616.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.58 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں بنگلہ دیش سے 76.96 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 68.36 ملین ڈالرتھیں

،اپریل میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 4.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 5.59 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 6.62 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر76.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

مزید خبریں