پاکستان کی نان ٹیکسٹائل برآمدات میں11 ماہ کے دوران 27.40فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان کی نان ٹیکسٹائل برآمدات میں11 ماہ کے دوران 27.40فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں جولائی تا مئی 2021-2022کے دوران برآمدات کی مالیت 11.25ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 27فیصد سے زیادہ رہی ہے ۔ نان ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کا …

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان کی نان ٹیکسٹائل برآمدات میں11 ماہ کے دوران 27.40فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں جولائی تا مئی 2021-2022کے دوران برآمدات کی مالیت 11.25ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 27فیصد سے زیادہ رہی ہے ۔

نان ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کا بنیادی سبب چمڑے کی ملبوسات ، آلات جراحی و ادویات اور انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہے۔ پی بی ایس کے مطابق نان ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیڈ کے شعبہ میں چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات کا حجم 12.04فیصد جبکہ چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بھی 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسی طرح جولائی تا مئی 22 ۔ 2021 خام چمڑے کی برآمدات بھی 31.57فیصد بڑھی ہیں ۔ مزید برآں جفت سازی کی صنعت کی برآمدات میں بھی 25.22فیصد جبکہ انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 7.23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں نان ٹیکسٹائل شعبہ کی قومی برآمدات میں مجموعی طور پر 27فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید خبریں