پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کوبہت اہمیت دے رہاہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کرغز سفیرسے ملاقات میں گفتگو

102
پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کوبہت اہمیت دے رہاہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کرغز سفیرسے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کوبہت اہمیت دے رہاہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں جمہوریہ کرغزستان کے سفیرتوتویوف اولن بیک آسان کولووچ سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں پاکستان اورجمہوریہ کرغزستان کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلووں کاتفصیل سے جائزہ لیاگیا، کرغزستان کے سفیرنے کہاکہ ان کاملک تجارت، سرمایہ کاری اورکاروبارکے ذریعہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اضافہ میں گہری دلچسپی لے رہاہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کوبہت اہمیت دے رہاہے۔انہوں نے کرغزسفیرکوملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے کرغز سفیرکاشکریہ اداکیا اورانہیں مختلف شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینے میں مکمل تعاون اورحمایت کایقین دلایا۔