زرمبادلہ کے ذخائر 2.7ارب ڈالر اضافے کے بعد 16.19ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک رپورٹ

65
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر2.7 ارب ڈالر اضافے کے بعد 16.19ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق24جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 10.30ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.88 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔