سری لنکن آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، گال ٹیسٹ سے باہر

62
سری لنکن آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، گال ٹیسٹ سے باہر

گال ۔1جولائی (اے پی پی):سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر گال ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور اس کو ٹیم کے لئے بری خبر قرار دیا جا رہا ہے۔35 سالہ انجیلو میتھیوز کا گال ٹیسٹ کے دوسرے روز طبیعت ناساز ہونے پر ٹیسٹ لیا گیا اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میتھیوز نے جمعہ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر کے ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔بورڈ کا کہنا ہےکہ انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت ناساز ہونے پر کیا گیا اور کورونا مثبت آنے پر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

سری لنکن بورڈ کے مطابق انجیلو میتھیوز کی جگہ اوشادا فرنینڈو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے۔