بحیرہ عرب، کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارش کا امکان ،سندھ وبلوچستان کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

55

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب، کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارش کے امکان کے پیش نظر سندھ و اور بلوچستان کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب، کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارش کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں حب ڈیم انتظامیہ کو مروجہ ایس و پیز کے مطابق اضافی پانی کے محفوظ اخراج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ انتظامیہ ہنگامی صورتحال میں حب ڈیم کے گرد مقیم آبادی کا محفوظ مقام پر بروقت انخلاء یقینی بنائے۔ دریں اثنا این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان و سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔