26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںونیزویلا، توانائی کی بچت کے لئے گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کر دی...

ونیزویلا، توانائی کی بچت کے لئے گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کر دی گئیں

- Advertisement -

کراکس ۔ 2 مئی (اے پی پی) ونیزویلا نے توانائی کی بچت کے لئے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کر دی۔ذرائع کے مطابق ونیزویلا نے ”ڈے ٹائم انرجی سیونگ“کے نظریے کے تحت ملک بھر کی گھڑیوں میں وقت آدھاگھنٹے (30 منٹ)آگے کر دیا ہے۔ونیزویلا کا وقت اب گرین ویچ مین ٹائم سے4 گھنٹے پیچھے ہو گیا ہے۔اس اقدام کا اعلان صدر مادورو نے گذشتہ ماہ کے وسط میں کیا تھا جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوا ہے۔ونیزویلا میں بجلی کی 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈینگ ہو رہی ہے۔توانائی کی بچت کے لئے ہفتے میں سکول تین دن اور دفاتر میں دو روز کی چھٹی ہوتی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3174

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں