کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 فیصد تک پہنچ گئی،این آئی ایچ

55
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 361 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سوموار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 361 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 492 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.42 فیصد رہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 5 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔