انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر دھرووبترا اپنے عہدے سے مستعفی

59
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

جنیوا۔18جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر دھرووبترا اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ بترا نے ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران کو اپنے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا۔ وہ 2017ء میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ ایک قائم مقام صدر کا تقرر کرے گا جب تک کہ ایف آئی ایچ کانگریس اس آسامی کو پر کرنے کے لئے کسی شخص کا تقرر نہ کرلے۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ کا جلد از جلد اجلاس بلایا جائے گا۔

آئندہ صدارتی انتخابات رواں سال4 اور5 نومبر کو کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ صدر کے عہدے کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلات کی تصدیق بعد میں کی جائے گی۔