حمزہ شہباز کو جمہوری طریقے سے وزیر اعلیٰ بنا کرتخت لاہور پر بٹھائیں گے، پفیصل کریم کنڈی کی شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس

218

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کوجمہوری طریقے سے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا، اب حمزہ شہباز کو بھی جمہوری طریقے سے وزیر اعلیٰ بنا کرتخت لاہور پر بٹھائیں گے،تحریک انصاف کو خوابوں میں بھی آصف علی زرداری نظر آرہے ہیں،عمران خان کے والد نے کرپشن کے پیسے سےاس کی پرورش کی،اکرام اللہ نیازی سرٹیفائیڈ کرپٹ تھا،اسی لیئے نوکری سے نکالا گیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وفاقی وزیر شازیہ مری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پڑے ہیں ،سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا ،کچھ بھی کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ہم نے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے جمہوری طریقے سے ہٹایا ،اب حمزہ کو بھی جمہوری طریقے سے تخت لاہور پر بٹھائیں گے۔انہوں نےکہاکہ زرداری اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے لاہور آئے ہیں۔تحریک انصاف کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور زرداری کے بارے ان کے اندر کابغض جا گ گیا ہے۔انہیں خوابوں میں بھی زرداری نظر آرہے ہیں۔ہم جمہوری لوگ ہیں مذاکرات پر یقیں رکھتے ہیں زرداری نے اس کے تحت ہی چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پرالزامات اور بہتان طرازی کے بجائے اپنے لوگوں کو دیکھیں۔ پہلے حماد اظہر نے ٹویٹ کیا کہ ان کے ایم پی ایز کو 40 کروڑ میں خریدا جا رہا ہے،پھر گل نے کہا کہ ان کے ایم پی ایز کو 25 کروڑ میں خریدا جارہا ہے۔پی ٹی آئی والے پہلے اپنے لوگوں کا ریٹ طے کرلیں کہ وہ کتنے میں بکنے کیلئے تیار ہیں۔ ہمیں اس بات کی بھی سمجھ نہیں آرہی کہ جب بھی بکتے ہیں پی ٹی ائی والے ہی کیوں بکتے ہیں۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران کو سیاست ہم سکھائیں گے، ہم عمران اور تحریک انصاف کو سکھایا کہ آپ لوگوں کے کے گھروں میں ووٹ مانگنے جائیں گے،تیمار داریاں بھی کرو گے۔عمران خان تقریروں پر زور دیتے ہیں، عوام کو اپنے چار سالہ دور کی کار کردگی کیوں نہیں بتاتے کہ انہوں نے کیا کار نامے انجام دیئے۔ فیصل کنڈی نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے ایم پی ایز اس بات پر تذبذب کا شکار ہیں کہ جس پرویز الہی کو عمران خان 25سال تک پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیتے رہے ،آج اسے ووٹ کیسے دیں۔سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی ، 24 گھنٹے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔عمران اکثر کہتے ہیں آخری بال تک کھیلیں گے،ہم بھی آخری بال تک کھیلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ہمارے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے اور مذکرات رنگ لائیں گے۔مگر یہ پھر بغض زرداری میں راگ الاپ رہے ہیں کہ زرداری نے ہمارا ستیا ناس کردیا،وہ تو صرف لوگوں سے ملتے ہیں،اسی سلسلے میں ابھی انہوں نے لاہور میں چوہدری شجاعت سے بھی ملا قات کی ہے۔انہون نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کی بات کی گئی ہے،ہم تو خود چاہتے ہیں کہ انتخابات ہوں۔پہلے مرحلے میں ہمارے 900 کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہوئے،دوسرے مرحلے میں بھی یہی ہونیوالا تھا۔پی ٹی آئی والے بتائیں ان کے امیدوار کہاں تھے۔کے پی کے میں بھی آخری روز تیز بارش میں ووٹ ڈالے گئے۔ہم ہرگز راہ فرار اختیار نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آصفہ بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابی مہم چلائی،ہم عمران خان کو بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو بلائیں وہ بھی مہم چلائے ،سندھ میں مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے اورالیکشن کمیشن سے بھی کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سیلاب آیا تو کوئی وزیر وہاں موجود نہیں تھا ،پیپلز پارٹی کے کارکن امدادی سرگرمیوں مصروف تھے۔

خود وزیر ا علیٰ کے پی کے اپنی عیاشیوں اور کرپشن میں مصروف تھا تاکہ الیکشن کیلئے بنی گالا پیسے بجھوا سکے۔کیونکہ ان کے اے ٹی ایم تو اب نہیں رہے۔چترال کا رابطہ سیلاب کے باعث ملک سے کٹ گیا مگر وزیر اعلیٰ کے پی کے اپنی عیاشیوں میں مگن رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کیا اب امریکی سازس ختم ہوگئی،۔کیا امریکی سازش صرف دو مہینے کیلئے تھی۔کبھی یہ پہاڑی چوٹیوں پر اپنے من پسند اینکرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے تھے کہ جو الیکشن کمیشن میں نے لگایا اس ایماندار آدمی کوئی نہیں مگر اب کہتے ہیں کہ اس لگانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا۔عمران خان پہلےجھوٹ بولتا تھا یا اب جھوٹ بول رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم انشاءاللہ مقابلہ کریں گے۔