فل بینچ سے سماعت کا مطالبہ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ عدلیہ کے حوالے سے کسی قسم کا تنازعہ پیدا نہ ہو ،وفاقی وزیر احسن اقبال کا ٹویٹ

98

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏سپریم کورٹ کے فل بینچ سے سماعت کا مطالبہ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ عدلیہ کے حوالے سے کسی قسم کا تنازعہ پیدا نہ ہو اور سب فریقین کے لئے یہ فیصلہ حتمی ہو گا۔