وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

254

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے سفیر نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نےبدھ کو ایک ٹویٹ میں ازبکستان کے سفیر اویبک عثمانوف سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ازبکستان اور پاکستان کے دوطرفہ اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات اورکنکٹویٹی سمیت ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ کے مثبت انداز کو سراہا۔