صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آنجہانی کوہ پیما جان سنوری کے اہلخانہ کی ملاقات

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جان سنوری ایک مایہ ناز کوہ پیما تھے اور کوہ پیمائی سے بے پناہ لگن رکھتے تھے ، انہوں نے کوہ پیمائی کے شعبہ کی ترویج کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آنجہانی کوہ پیما جان سنوری کے اہلخانہ سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں جان سنوری کی بیوہ لینا موئے، بیٹی ہالا کیرن اور بہن کرسٹن بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر جان سنوری اور علی سدپارہ کے ساتھی کوہ پیما اور کینیڈین فلمساز ایلیا سیکلی بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نےجان سنوری کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ جان سنوری ایک مایہ ناز کوہ پیما تھے اور کوہ پیمائی سے بے پناہ لگن رکھتے تھے ، جان سنوری نے کوہ پیمائی کے شعبہ کی ترویج کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ۔ یاد رہے کہ علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو موہر فروری 2021 ء میں کے ٹو سر کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے تھے۔