حکومت ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلی کی ضروریات سے ہم آہنگ کررہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

74

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلی کی ضروریات سے ہم آہنگ کررہی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کی ایک ایسی حقیقت ہے جس کے نتیجے میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک شدید متاثرہورہے ہیں۔ حالیہ بارشیں اور سیلابی صورتحال اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

حکومت اپنے ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلی کی ضروریات سے ہم آہنگ کررہی ہے۔