کامن ویلتھ گیمز کرکٹ کمپٹیشن میں کل جمعرات کو آخری دو لیگ میچ کھیلے جائیں گے

136

برمنگھم۔3اگست (اے پی پی):کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ کمپٹیشن میں کل (جمعرات کو ) آخری دو لیگ میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کامن ویلتھ گیمز کا آغاز 28 جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوچکا ہےجس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ویمنز کرکٹ ایونٹ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے ۔ کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ کمپٹیشن میں کل جمعرات کو  آخری دو لیگ میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین ٹیمیں گروپ بی میں بالترتیب 4،4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور تاحال ناقابل شکست ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور سری لنکن ٹیمیں تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکیں ہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ کمپٹیشن کے دونوں سیمی فائنل 6 اگست جبکہ فائنل 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔