وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

64

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور جزوی ابر آ لود رہے گا۔

تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، سندھ ،شمال اورمشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تاہم بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، جنوبی بلوچستان، چراٹ اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش قصور56، اسلام آباد(گولڑہ28،سیدپور08،زیروپوائنٹ03)، سیالکوٹ(سٹی15،ائیرپورٹ06)، اٹک ، حافظہ آباد13 ،گجرات08 ، جہلم،راولپنڈی05،نارووال 04، لاہور(ائیرپورٹ06، سٹی 02) ،بہاولنگر01، کشمیر میں کوٹلی20،بلوچستان:لسبیلا15،خضدار09، خیبرپختونخوا میں چراٹ 06 اور گلگت بلتستان میں سکردومیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین43، نوکنڈی 42 اورجیکب آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔