ہمارے شہداء کی قربانیوں کی توہین اور ان کا مذاق اڑانے والی مہم خوفناک ہے،خود پسند سیاسی بیانیے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

91
Prime Minister Mohammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Mohammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کی توہین اور ان کا مذاق اڑانے والی مہم خوفناک ہے،خود پسند سیاسی بیانیے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسے سیاسی بیانیے نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرتے ہیں،خود پسند سیاسی بیانیہ سیاسی تقریر کو ہتھیار بنا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہییے کہ ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں۔یہ لمحہ گہرے غوروفکر کا تقاضا کرتا ہے۔