غیر مسلم شہری ہمارے قومی دھارے کاحصہ ہیں،آج ہم ملک کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہیں،وزیراعظم کا ٹویٹ

85

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ غیر مسلم شہری ہمارے قومی دھارے کاحصہ ہیں،آج ہم ملک کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارےغیر مسلم شہری ہمارے قومی دھارے کاایک لازمی حصہ ہیں۔ آج کے دن ہم ملک کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے اوران کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانیان پاکستان نے ایک ایسے معاشرے کاتصور پیش کیاتھا جس میں ریاست کے ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔