پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

59
ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل )ہفتہ کو ہانگ کانگ میں ہوگا
ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ ،پاکستان کے نعمان خان نے سونے،احمدریحان نے چاندی اور عبداللہ نے کانسی کاتمغہ جیت لیا

پیرس۔13اگست (اے پی پی):پاکستان کے حمزہ خان نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے ملائیشین حریف کو شکست دی،

ڈبلیو ایس ایف کے زیر اہتمام مینز ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر نینسی میں جاری ہیں، گزشتہ روز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پاکستان کے حمزہ خان نے ملائیشیا کے امیشنراج چندارن کو 11-8 ، 11-6 اور 11-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے برائس نکولس سے ہوگا۔