ہمارے قومی ترانے کے عظیم الفاظ اورسازنئے انداز میں قوم کی آواز بننے جارہے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 68 سال بعد ہمارے قومی ترانے کے عظیم الفاظ اورسازنئے انداز میں قوم قوم کی آواز بننے جارہے ہیں،اس میں کردار اداکرنے والے تمام اداروں کو شاباش ہو۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے قومی ترانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خوبصورت پیشکش اوران تاریخی لمحات کو پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔وزارت اطلاعات ونشریات،سٹئیرنگ کمیٹی،آئی ایس پی آرسمیت پوری ٹیم کو شاباش ہو۔