27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںیوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی...

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

کراچی۔14اگست (اے پی پی):یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اور پاک بحریہ سیلرز کے دستوں پر مشتمل کیڈٹس نے اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر سید محمد داؤد نے سرانجام دیے ۔

- Advertisement -

پریڈ کے دوران مہمان خصوصی نے گارڈ کا معائنہ کیا اور گارڈ کی جانب سے قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا، جس کے بعد مہمان خصوصی نےگارڈ تعیناتی کا حکم دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ،کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=321994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں