وزیراعظم کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو جشن آزادی کی شاندار تقریبات پر مبارکباد

105
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں شاندار تقریبات کے انعقاد پروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی زیر قیادت وزارت اطلاعات و نشریات، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی نوجوان نسل کو کبھی بھی اپنی شناخت نہیں بھولنے دیتیں اور اس دن آپ سب نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ پیغام عوام تک پہنچ جائے۔