حج آپریشن مکمل،3 لاکھ 5 ہزار حجاج کو سفری سہولیات فراہم کیں،سعودی ایئرلائن

101

مدینہ منورہ ۔15اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی ایئرلائن (السعودیہ) نے کہا ہے کہ اس کا حج آپریشن مکمل ہوچکا ہے جس کے دوران 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ حجاج کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔سعودی خبررساں ادارے نے السعودیہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ائیر لائن نے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے احمد آباد کے لئے آخری پرواز ایس وی 5712 روانہ کرنے کے ساتھ ہی حج آپر یشن مکمل کر لیا ہے۔ جولائی 2022 میں حج آپریشن کا آغاز کیا اور اس دوران ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ حجاج کو سفر کی سہولت فراہم کیں،

ایک لاکھ 20 ہزار کو 300 حج پروازوں کے ذریعے اور 2لاکھ 30 ہزار سے زیادہ حجاج کو معمول کی اور اضافی پروازوں کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔السعودیہ نے بتایا کہ اس سال حجاج کو سامان پہلے کےعنوان سے نئی سہولت فراہم کی تھی، اس کے تحت ان کا سامان رہائش سے وصول کرکے ایئرپورٹ پہنچایا گیا اور ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل بورڈنگ پاس جاری کیے گئے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود حاجیوں کی عمارتوں سے سامان وصول کرکے پہلے ہی ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا۔