35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا جلال پور ٹریفک حادثہ میں قیمتی...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا جلال پور ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشک بار ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثہ میں جان بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند فرمائے۔ وفاقی وزیر نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=322345

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں