اقوام متحدہ ۔19اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہاکہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کو فلسطین میں کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ میں 7 فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر میں گھس کر تلاشی لی ، انہیں سیل کردیا اور املاک کو ضبط کر لیں جس پر اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاکہ اسرائیل کو …
اسرائیل انسانی حقوق کی تنظیموں کو فلسطین میں کام کرنے کی اجازت د ے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔19اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہاکہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کو فلسطین میں کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔
اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ میں 7 فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے دفاتر میں گھس کر تلاشی لی ، انہیں سیل کردیا اور املاک کو ضبط کر لیں جس پر اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاکہ اسرائیل کو ان دفاتر کو سیل نہیں کر نا چاہیے اور امدادی کاروائیوں میں خلل نہیں ڈالنا چاہیے۔
فلسطین میں اقوام متحدہ کی ہومینیٹیرین کوآرڈینیٹر نے کہاکہ اداروں کو بند کرنے کی کوششیں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ان تمام اداروں کو متاثر کرکر رہی ہے جو فلسطینی متاثرین کو امداد فراہم کررہے ہیں۔








