29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بد عنوانی کا عالمی دن 9دسمبر...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بد عنوانی کا عالمی دن 9دسمبر کو منایا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بد عنوانی کا عالمی دن 9دسمبر کو منایا جائے گا۔اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکرے ، مباحثے منعقد کیے جائیں گے جبکہ واکس کابھی اہتمام کیاجائے گا جس کا مقصد عوام میں رشوت ستانی کے خلاف شعور بیدار کرناہے نیزمختلف تعلیمی اداروں میں مذکورہ دن کے حوالے سے پوسٹرز ، پینٹنگز ، سلوگنز کے خصوصی مقابلے بھی منعقد ہوںگے ۔ اس حوالے سے نوجوانوں میں شعور اُجاگر کرنے اور انہیں معاشرے سے رشوت و بدعنوانی کے خاتمے کا متحرک کردار بنانے کیلئے موضوع کے اعتبار سے طلباءو طالبات کے مابین پوسٹرز، پینٹنگز اور سلوگن کے مقابلے منعقد کئے جائیںگے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں