اقوام متحدہ۔21اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے گزشتہ روزصومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حیات ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرین کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی،تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ …
اقوام متحدہ کے سربراہ کی صومالیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔21اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے گزشتہ روزصومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حیات ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرین کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی،تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے لیے کوششوں میں صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موغا دیشو میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں گزشتہ روز20 افراد ہلاک اور40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
دہشت گردوں کے حملے کے بعد فوری طور پرسکیورٹی فورسز نے ہوٹل سے بچوں سمیت کئی افراد کو بحفاظت نکال کر بچا لیا۔








