ریاض۔21اگست (اے پی پی):ترکیہ میں سعودی عرب کے سیاحوں کو لے جانے والی بس کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ عرب نیوز نے انقرہ میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی سیاحوں کی بس بحیرہ اسود کے کنارے آباد شمال مشرقی شہر ریز میں حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 34 …
ترکیہ، سعودی سیاحوں کو لے جانے والی بس کے حادثے میں34 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

مزید خبریں
ریاض۔21اگست (اے پی پی):ترکیہ میں سعودی عرب کے سیاحوں کو لے جانے والی بس کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
عرب نیوز نے انقرہ میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی سیاحوں کی بس بحیرہ اسود کے کنارے آباد شمال مشرقی شہر ریز میں حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے ہلاک ہونے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔








