29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںمسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات ناممکن ہیں،وفاقی...

مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات ناممکن ہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی کی وجہ سے پچھلی سات دہائیوں سے جنوبی ایشیاءکا امن داﺅ پر لگا ہو ا ہےِِِِ، پاکستان نے امن کی بحالی اور بھارت سے بہتر تعلقات کےلئے بھارت سے کئی مرتبہ مذاکرات کئے ہیں جن کو بھارت نے جان بوجھ کر سبوتاژ کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات ناممکن ہیں اور ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اور کور ایشو ہے جس کے حل کے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر کوششیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں جس کےلئے ہمارے سفارتکاروںکی کوشش اور کرداد قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ترکی اور او آئی سی ممالک کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سے بھارت کی عالمی دنیا کی مسئلہ کشمیر پر توجہ ہٹانے کی کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32392

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں