- Advertisement -
اسلام آباد ۔7 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی جنگ سچ اور جھوٹ کے درمیان ہے اور اس جنگ میں فتح سچ کی ہو گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے تاہم یہ جنگ سچ اور جھوٹ کے درمیان ہے اوراس میں سچ کی فتح ہو گی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ا کہ پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے جھوٹ اور جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32450
- Advertisement -